چھوٹا سے آگ کا واقعہ تھا، مال کے اندر کوئی نقصان نہیں ہوا: جنرل منیجر عامر خواجہ

Oct 10, 2022 | 09:07:AM
نجی مال میں آگ لگنے کے واقعہ پر جنرل منیجر عامر خواجہ نے کہا ہے کہ ایک چھوٹا سے آگ کا واقعہ تھا جو باہر نکلا، آگ کی وجہ سے مال کے اندر کوئی نقصان نہیں ہوا
کیپشن: جنرل منیجر عامر خواجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نجی مال میں آگ لگنے کے واقعہ پر جنرل منیجر عامر خواجہ نے کہا ہے کہ ایک چھوٹا سے آگ کا واقعہ تھا جو باہر نکلا، آگ کی وجہ سے مال کے اندر کوئی نقصان نہیں ہوا۔

 اسلام آباد میں نجی مال میں آگ لگنے کے واقعہ پر مال انتظامیہ کے جنرل منیجر عامر خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بھی حادثہ ہوتا ہے تو اس کی مختلف وڈیو یا نیوز بنائی جاتی ہے، ہم نے اور ہماری ٹیم نے تحقیقات کی ہے اور ہم نے 2 گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پایا۔

عامر خواجہ کا کہنا تھا کہ ایک دکان کو صرف نقصان پہنچا ہے، ہم خود بھی اس معاملے کی تحقیقات کریں گے، جس کو میڈیا کے سامنے لائیں گے، مال کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ لگا ہوا ہے، اس مال کی انتظامیہ کشمیر کی ہے اور کشمیریوں کا بھی پیسہ یہاں پر لگایا گیا ہے۔

جنرل منیجر عامر خواجہ نے مزید کہا کہ ہم سیاست کو اس میں نہیں لانا چاہتے یہاں لوگوں کا روزگار موجود ہے، آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ ایک ہوٹل کے کچن سے لگی تھی، عموما آگ کچن میں لگ جاتی ہے جس پر قابو پالیا جاتا ہے۔