بلوچستان زلزلہ:متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

Oct 10, 2021 | 23:21:PM
بلوچستان میں زلزلہ
کیپشن: کچھ دن قبل بلوچستان میں زلزلے سے متعد افراد جاں بحق ہوگئے تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی  سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ  ہر خاندان کے لیے 12ہزار روپے کی امدادی رقم کا اعلان  کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری،بلوچستان کے چیف سیکرٹری  ، پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر ، کمشنر سبی ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور پاک فوج کے سینئر افسران کے ہمراہ ہرنائی کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا ۔اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم نے ہرنائی کے تمام خاندانوں کے لیے وفاقی حکومت کے امدادی پیکیج کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے امداد کی منظوری دے دی ہے،زلزلے سے متاثرہ افراد کی بازیابی کے لیے سماجی تحفظ ضروری ہے،وفاقی حکومت ہرنائی کے ہر خاندان کو فوری امداد کے طور پر 12 ہزار روپے نقد رقم دے گی، امدادی نقد امداد احساس پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی،یہ امداد متاثرہ خاندانوں کے لیے نقصان کی تفصیلی تشخیص کے بعد معاوضے کے علاوہ ہوگی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےکہا کہ وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ہرنائی کے لوگوں کے ساتھ ہےاور ہم ان کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،ہم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کا ڈانس۔۔ مداحوں کے دل جیت لئے