رائے ونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع سے متعلق اہم خبر

Nov 10, 2022 | 19:17:PM
رائے, ونڈ, عالمی, تبلیغی, اجتماع, پاکستان
کیپشن: رائیونڈ اجتماع، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رائے ونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج بعد نماز عصر ہوگیا ہے جس میں ملک کے مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے۔

اجتماع 11 اور 12 نومبر کو بھی جاری رہے گا اور 13 نومبر بروز اتوار کو فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔اجتماع میں شرکاٗ کی آمد کا سلسلہ بھی مستقل جاری ہے۔ فیصل آباد، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی سے لوگ شریک ہورہے ہیں۔ اس سے قبل رائے ونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ 3 نومبر سے شروع ہوکر 6 نومبر کو اختتام پذیر ہوا تھا۔
سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس پی آصف صدیق اجتماع منتظمین سے ملکر جامع پلان تشکیل دیا ہے کہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
شہریوں  اور شرکاء اجتماع کی سہولت اور پنڈال میں باآسانی رسائی کےلئے ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز، 55 انسپکٹرز، 70 پٹرولنگ افسران، 08 سو سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 20 فورک لفٹرز، 05 بریک ڈاؤنز، اسپشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کردیا گیا ہے۔ شرکاء اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 7 اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ شہری اور شرکائے اجتماع سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ریڈیو اسٹیشن راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے ہر لمحہ باخبر رہ سکیں گے۔