سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی ضمانت منظور

Nov 10, 2022 | 12:45:PM
سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ضمانت منظور،عدالت  نے 1،1لاکھ روپے کے 2ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا ۔

اس سے قبل سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو پروٹول دینےکے الزام پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر محمد بلال سرویا پر مقدمہ درج کرنے کا معاملہ  ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  ڈاکٹر محمد بلال سرویا نے ڈی جی انٹی کرہشن ندیم سرور سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور اور ڈائریکٹر ویجیلنس سید انور شاہ  اور ڈائریکٹر انٹی کرہشن ایڈمن اینڈ فنانس  سعدیہ نواز کو نوٹس  جاری کرتے ہوئےجواب طلب  کرلیا،جسٹس مزمل اختر شبیر نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈاکٹر محمد بلال سرویا کی درخواست پر سماعت کی ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر محمد بلال سرویا اپنے وکیل  وقاص عمر سیال ایڈوکیٹ کے ہمراہ  عدالت پیش ہوئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ  نے 3 اگست 2022 کو دراخواست گزار کا تبادلے کا نوٹفکیشن معطل کردیا تھا۔

عدالت نے درخواست گزار کو کام کرنے کی اجازت دی تھی ، عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے پر افسران کی جانب سے درخواست واپس لینے کے لئے دباو ڈالا جارہا تھا،دباو ڈالا جارہا تھا کہ درخواست گزار  تبادلے کے خلاف پٹیشن واہس لے کر اسٹبلشمنٹ ڈویزن کو رہورٹ کرلے، افسران کا حکم نہ ماننے پر سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو پروٹول دینے کے الزام میں مقدمہ درج کردیا گیا، مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر اور دفتر سیل کردیا گیا، استدعا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی انٹی کرہشن ندیم سرور  سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ، پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ مین کیس کسی دوسری عدالت کو منتقل کردیا گیا ہے، جسٹس مزمل اختر شبیر نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس متعلقہ بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔