ڈالر کمزور،روپیہ تگڑا ہوگیا

Nov 10, 2022 | 11:49:AM
انٹر بینک, ڈالر ,ایشیائی ترقیاتی بینک, ویب سائٹ ,ٹوئٹر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) روپے نے ایک بار پھر ڈالر کو مات دے دی ،انٹر بینک میں روپیہ مہنگا ، ڈالر سستا ہوگیا ۔

کاروبار کے آغاز میں آج بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 221 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا ، یورو 50 پیسے کمی سے 235.50 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے سستاہوکر 269 روپے کا ہوگیا جبکہ امارتی درہم 10 پیسے کمی سے 65.20 روپے کا ہوگیا ۔سعودی ریال بھی 30 پیسے کمی سے 63 روپے کا ہوگیا۔

ضرور پڑھیں : اسحاق ڈار کا سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان 

یاد رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دیدی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ اسحاق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو رقم نومبر میں موصول ہوگی۔ایشیا انفرانسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دے گا ،یہ رقم بریس پروگرام پاکستان کیلئے دی جا رہی ہے ،یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اسی مہینے موصول ہو جائے گی ۔