پاکستان میں ایشیا کپ کے حوالے سے سرفراز احمد نے بڑا بیان دے دیا

May 10, 2023 | 15:34:PM
پاکستان میں ایشیا کپ کے حوالے سے سرفراز احمد نے بڑا بیان دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جب ساری ٹیمز پاکستان آ کر کھیل رہی ہیں تو ایشیا کپ کیلئے بھارت کا پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

ناظم آباد میں گورنمنٹ جناح کالج گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر سٹی ٹوئنٹی ون سے خصوصی گفتگو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کام کیا گیا،  تمام ٹاپ ٹیمیں پاکستان آکر کھیل چکی ہیں، اب بھارت کا پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، جس ایونٹ کا میزبان پاکستان ہے وہ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جب تمام ٹیمیں پاکستان آکر کھیل رہی ہیں تو ایشیاء کپ کیلئے بھارت کے نہ آنے کا کوئی جواز بنتا نہیں۔ دونوں ممالک کے عوام پاک بھارت مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر قومی کرکٹرز کا ردعمل 

سابق کپتان سرفراز احمد نے ایشیاء کپ کیلئے بھارت کے نہ آنے کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کو اس معاملے میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے، ہر ٹیم پاکستان آرہی ہے، یہ پاکستان کا حق بنتا ہے کہ جو کرکٹ پاکستان کو ملی وہ پاکستان میں ہی ہو۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی فورسز کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔