ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی 

Mar 10, 2023 | 19:12:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی 
کیپشن: موسم خشک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا، میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا۔
 محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور قدرے گرم رہے گا، اسلام آباد میں دن کے درجہ حرارت05 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،پنجاب میں دن کے درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے، مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال کی نسبت اس سال حج ساڑھے 3 لاکھ روپے مہنگا، چشم کشا اعدادوشمار آ گئے
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسم خشک رہے گا ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کشمیر میں دن کے درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے، گلگت بلتستان میں 04 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟جانیے