دنیا کا پہلا’’ وائرس پاسپورٹ ‘‘متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف پھیلا رکھا ہے اوروائرس کےحملوں سے ریکارڈ اموات واقع ہوئیں۔مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے چین نے دنیا کا پہلا وائرس پاسپورٹ متعارف کروا دیا، پاسپورٹ ہیلتھ سرٹیفکیٹ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔
پاسپورٹ میں مسافروں کے کورونا ٹیسٹ، ویکسینیشن اور ضروری طبی معلومات درج ہیں تاہم اس میں سفری معلومات بھی درج ہوں گی. چین میں بیرون ملک سے داخل ہونے یا باہر جانے کے لئے وائرس پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔ ابھی اس کو لازمی قرار نہیں دیا گیا البتہ چینی حکومت وائرس پاسپورٹ کو جلد ہی ملکی اور غیر ملکی مسافروں پر لاگو کر دے گی، یہ دنیا کا پہلا وائرس پاسپورٹ ہوگا۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف پھیلا رکھا ہے۔اس کی روک تھام کےلئے دنیا کے دوسرے ممالک بھی چین کے وائرس پاسپورٹ جیسی دستاویز تیار کرنے پر غور کر رہےہیں، امریکا اور برطانیہ بھی اسی طرح کی منصوبہ بندی زیر غور ہے، یورپی یونین گرین پاس جاری کرنے پر کام کر رہی ہےجس سے یورپی شہریوں کو رکن ممالک سمیت دینا بھر کے سفر میں آسانی ہو گی۔