بھارتی اداکارہ نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

Jun 10, 2024 | 14:40:PM
بھارتی اداکارہ نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ابھرتی ہوئی 32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری بار انہیں کاجول کیساتھ ڈزنی پلس ہاٹ سٹار سیریز "دی ٹرائل" میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا.

 انہوں نے  6 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جس کی اطلاع 4 روز بعد پولیس کو کی گئی جب  پڑوسیوں نے ان کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کی شکایت کی۔

ہمسایوں کی شکایت پر پولیس اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں پہنچی اور پنکھے سے جھولتی لاش برآمد کی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، اداکارہ اس فلیٹ میں کرائے پر رہتی تھیں، 32 سالہ اداکارہ کا تعلق آسام سے تھا۔

 اداکار ہ بننے سے پہلے وہ قطر ایئرویز میں بطور ایئر ہوسٹس کام کرتی تھیں،اداکارہ کی آخری رسومات میں کسی فیملی ممبر نے  شرکت نہیں کی، انکی فیملی ماہِ مئی تک انکے ساتھ اسی فلیٹ میں مقیم تھی ، وہ کچھ دن قبل ہی اپنے گاؤں واپس لوٹے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان

پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی ممبرز سے بات چیت کی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اداکارہ نورمالا بیکاداس نے چند فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا، جن میں "سسکیاں"، "واکمان"،"تیکھی چٹنی"،"جگھنیا اپایا"، "چرم سکھ"، "دیکھی ان دیکھی"، اور "بیکروڈ ہسٹلے" شامل ہیں۔