پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی کرپشن کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی

Jun 10, 2023 | 16:40:PM
پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی کرپشن کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جون تک ملتوی ہو گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں صدر پی ٹی آئی پرویزالہٰی اوررائےممتازکی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے سماعت کی۔ پرویزالہٰی کی وکیل راناانتظار نےاپنےدلائل مکمل کرلئے جبکہ پراسیکیوشن آج بھی مقدمہ کاریکارڈپیش نہیں کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری ٹاورحملہ،جلاؤگھیراؤکے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تفتیشی افسرکوئٹہ گیاہوتھاوہ واپس آرہا ہے، ابھی راستےمیں ہے۔ پراسیکیوشن نےمکمل ریکارڈپیش کرنےکیلئےعدالت سے مہلت مانگی جبکہ اینٹی کرپشن حکام نےمقدمہ کاجزوی ریکارڈپیش کیا۔

عدالت کا آئندہ سماعت پرمکمل ریکارڈ پیش کرنےکاحکم دیتے ہوئے مزیدسماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔