شہباز شریف کی عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مفتاح اسماعیل کو مبارکباد

Jun 10, 2022 | 21:46:PM
شہباز شریف، مبارکباد، ٹوئٹ، مفتاح اسماعیل، بجٹ
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی پوری ٹیم کو ایک متوازن، ترقی پر مرکوز اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالی طور پر درپیش چیلنجوں اور بہت سی مشکلات کے باوجود بجٹ کی تیاری نہایت کٹھن کام تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا ہے، بے نظیر سکالرشپ پروگرام کا دائرہ کار ایک کروڑ طلباء تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مالی لحاظ سے مضبوط لوگوں کو ٹیکسوں کی ادائیگی کے ذریعے قومی خزانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے سولر پینلز کی درآمد اور ترسیل پر ٹیکس زیرو کر دیا ہے، زرعی مشینری و مداخل کی درآمد پر بھی ٹیکس صفر کر دیا گیا ہے، یہ کسانوں اور زراعت کی ترقی کیلئے بہت اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ: چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس وصولی کا انوکھا طریقہ متعارف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو سولر پینلز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے دسمبر تک جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کا کام مکمل کرنے اور جامع آف گرڈ سسٹم کا منصوبہ بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔