مبارک ہو ہم نے انہیں مار ڈالا۔عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار کون؟

Jun 10, 2022 | 11:13:AM
مبارک ہو ہم نے انہیں مار ڈالا۔عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پھریوں ہوا کہ مرکے دکھانا پڑا مجھے:کیاعامرلیاقت کی موت کاذمہ دارسوشل میڈیا ہے؟
(ویب ڈیسک)ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کااچانک انتقال اس سے قبل انہیں برا بھلا کہنے اور مذاق اڑانے والوں کے لیے بھی حیرت اورصدمے کا باعث ہے، سوشل میڈیا صارفین پراس حوالے سے ٹویٹس اور پوسٹس کا سلسلہ جاری ہے جہاں بیشترافراد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ دکھانے کے لیے کہ آپ اچھے تھے، مرنا پڑتاہے۔

عام صارفین کے علاوہ متعدد شوبزسیلیبرٹیزنے بھی عامرلیاقت کے دنیا سے جانے کا سبب سوشل میڈیا پرٹرولنگ اور میمز کے کلچر کودیا۔

جویریہ سعود نےحسن عباسی کا ایک شعرلکھ کرسب کہہ ڈالا۔

اسی تناظر میں محسن عباس حیدرنے لکھا کہ، ‘مبارک ہو، ہم نے انہیں مار دیا’۔

 زارا نورعباس نے بھی عامرلیاقت کے انتقال کا ذمہ دارسوشل میڈیا کی گندگی کو قراردیا۔

 فرحان سعید کے مطابق عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ کو ذمہ دارقراردینے والوں کوعلم ہونا چاہیے کہ ان کی موت کا ذمہ دارہرایک ٹرولر ہے۔

 متھیرا نے عامرلیاقت کی موت کا ذمہ دار دانیہ کی جانب سے ان کی انتہائی ذاتی ویڈیو لیک کرنے پرسوشل میڈیا پران کے خلاف ہونے والی تنقید کوقراردیا۔

فیصل قریشی نے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

 دعا ملک نے انسٹا پرویڈیو شیئرکرتے ہوئے ٹرولزسے نفرت انگیزی پھیلانےوالوں سے درخواست کی برے کو بدترین بناکرپیش کرنا بندکریں۔

 عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں وفاداری تبدیل کرنے کے لیے عامرلیاقت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بلال قریشی نے بھی افسوس اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ میں جانتا ہوں، میری بات سے بھی انہیں دکھ پہنچا ہوگا۔

 یاسر نواز نے لکھا، ‘اب کرتے رہو کمنٹس، جس نے ایک بھی کمنٹ کیا وہ بھی ذمہ دار ہے’۔

 اداکار فرقان قریشی نے بھی سوشل میڈیا کی اس روش کو سب کے لیے لمحہ فکریہ قراردیا۔

 اسد صدیقی نے کفن میں لپٹی ان کی میت کی تصاویر شیئرکرنے کو تکلیف دہ قراردیا۔

نازش جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا ٹرولنگ کو عامرلیاقت کی موت کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے لکھا کہ ڈپریشن مذاق نہیں ہے یہ آپ کو اندرسے مار دیتا ہے، خدارا خدا نہ بنیں کیونکہ وہ انصاف کے لیے اوپربیٹھا ہے ۔

 میرب علی نے بھی انسٹااسٹوریزمیں میمز، ٹرولنگ اور تنقید کا عامرلیاقت کی جان لینے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

 ارمینا رانا خان نے بھی زندگی کو ناقابل یقین کہتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

 معروف مذہبی اسکالراور پی ٹی آئی کے منحرف رکن گزشتہ روز 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں:      یا اللہ خیر!!! پاکستان ایک بار پھر شدیدخطرے کی لپیٹ میں