وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

Jun 10, 2021 | 20:46:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلی پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی تیز اندھی کے باعث ریلوے سٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے ۔ہیلی کاپٹر نے اولڈ ائیرپورٹ پر اترناتھا ،تیزآندھی کے باعث ہیلی کاپٹرکو ریلوے اسٹیڈیم اتارناپڑا۔
سٹیڈیم میں کھیلنے والے نوجوانوں اور اسٹیڈیم سے ملحقہ رہائشیوں نے عثمان بزدار کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلی کاپٹر کے سامنے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائیں۔
 وزیراعلی پنجاب سکواڈ کے ہمراہ ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو سے روانہ وزیراعلیٰ ہاﺅس روانہ ہو گئے جبکہ وزیراعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر تاحال ریلوے اسٹیڈیم میں ہی موجودہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری و نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل