21ایڈیشنل سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے

Jun 10, 2021 | 16:41:PM
21ایڈیشنل سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے 21 ایڈیشنل سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پتوکی فرخ حسین کا لاہور تبادلہ، ایڈیشنل سیشن جج لاہور چودھری قاسم جاوید کا گجر خان، ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی کا ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ، ایڈیشنل سیشن جج قصور سید علی عباس کا لاہور، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ظفر اقبال سیال کا لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن ججز کو 14 جون تک نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ترقی پانے والے 14 سیشن ججز او ایس ڈی تعینات کردیئے گئے۔سیشن جج محمد عارف رانا، صفدر علی بھٹی،عبدالحسنات محمد ذوالقرنین، محمد اعجاز بٹ، عارف محمود خان،محمد عارف خان نیازی، محمد 
ندیم شوکت،نعیم احمد،محمد عارف حمید شیخ، محمد اسلم گوندل،محمد اعجاز رحمان،محمد رمضان،محمد نعیم شیخ اور مس شبانہ رسالت شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے سیشن ججز کو سیشن کورٹ آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ، حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا