چونیاں:کلاس روم خستہ حالی پر سیل، طالبات شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم  حاصل کرنے پر مجبور

Jun 10, 2021 | 12:26:PM
چونیاں:کلاس روم خستہ حالی پر سیل، طالبات شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم  حاصل کرنے پر مجبور
کیپشن: چونیاں،طالبات شدید گرمی اور دھوپ میں کھلے آسمان تلے بیٹھی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چونیاں  میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حسین خان والا چک نمبر 8 کی طالبات شدید گرمی اور دھوپ میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور جبکہ کلاس روم خستہ حال ہونے کی وجہ سے محکمہ ایجوکیشن نے سیل کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے نوا حی علا قہ حسین خان والا چک نمبر 8 میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے کلاس روم خستہ حال ہونے کی وجہ محکمہ ایجوکیشن نے انہیں سیل کردیا ہے, مزید کلاس رومز نہ ہونے کی وجہ سے طالبات شدید دھوپ اور گرمی میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور  ہیں، اساتذہ بھی بغیر پنکھے شدید گرمی میں بیٹھ کر پڑھانے پرمجبور ہیں۔ طالبات کا کہنا ہے درختوں کی چھاؤں بھی کم ہے جس کی وجہ سے سائے کے لئے سارے سکول کے چکر لگاتی رہتی ہیں اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے پانی پی لیتی ہیں, ان کا مزید کہنا ہے کہ شدید سردی بھی اسی طرح گزاری اور اب گرمیوں میں بھی کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں, علاقہ کے معززین کا کہنا ہے کہ درجنوں دیہاتوں کی بچیاں یہاں پر تعلیم حاصل کر رہی ہیں,ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس تین ایکڑ زمین موجود ہے لہذا گورنمنٹ سے ان کی اپیل ہے کہ یہاں پر نئی بلڈنگ تعمیر کرکے طالبات کا مستقبل روشن بنایا جائے, طالبات نے بھی ڈی سی او قصور آسیہ گل اور چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن قصور ناہید واصف سے اپیل کی ہے کہ انکے لئے نئے کلاس روم تعمیر کئے جائیں تاکہ وہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج موسم گرم ، جمعہ سے پیر  کے دوران بارشیں