ضمنی الیکشن : ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

Jul 10, 2022 | 15:00:PM
پنجاب ضمنی انتخابات،ن لیگ،پی ٹی آئی،محمود الرشید
کیپشن: ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں: الیکشن کمیش/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ن لیگ کی بڑی وکٹ گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق بابا عباس گُلا اور صاحبزادہ علی عباس نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ کو خیرآباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ '' لاہور کینٹ سیاست کے بادشاہ بابا عباس گُلا اور کینٹ سے منتخب کونسلر صاحبزادہ علی عباس اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئے۔''

 یہ بھی پڑھیں:قبل از وقت انتخابات: چودھری شجاعت حسین نے بڑا بیان دے دیا

خیال رہے کچھ روز قبل ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب کے 17 جولائی کے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد نہ ہی کوئی ووٹ درج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی خارج کیا جا سکتا ہے، ووٹر لسٹ میں الیکشن کے انعقاد تک کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پر ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس ہیں، پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، اداروں کے تعاون سے شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں، شفاف اور پرامن الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔