لاہور اور پشاور میں آج سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات شروع 

Jul 10, 2021 | 10:44:AM
لاہور اور پشاور میں آج سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور اور پشاور میں بورڈکی جانب سے آج سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئےامتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ144 نافذکرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور پشاور میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع پہلے روز دونوں شفٹوں میں سیکنڈ ایئر کے چار مضامین کے پرچے لیے جا رہے ہیں شماریات، سائیکالوجی، اپلائیڈ سائنسز اور ہیماٹالوجی کا پرچہ لیا جا رہا ہے لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحان کیلئے 462 امتحانی مراکز تشکیل انٹرمیڈیٹ کے ایک لاکھ 90 ہزار طلباء امتحان دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں لاہور شہر میں 294 امتحانی مراکز قائم کر دیے گئےہیں امتحانی سنٹرز کی نگرانی کیلئے موبائل انسپکٹرز، اقامتی آفیسر اور چیئرمین سکواڈ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل امتحانی سنٹرز میں کورونا ضابطہ پر عمل درآمد کی ذمہ داری سپریٹنڈنٹ کی ہوگی۔

 واضح رہے کہ امتحانی مرکز میں ایک کلاس میں 130 طالب علم ہی بیٹھ سکیں گے اور کورونا سے بچائوکے ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت سے امتحانات ایک بار پھر ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے وزیر تعلیم شفقت محمود نے مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:      لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کے طلبا کا لاہو رگیریژن کا دورہ