حسن کی ٹیم تبدیلی کے متعلق فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وہاب ریاض 

Jan 10, 2021 | 20:10:PM
حسن کی ٹیم تبدیلی کے متعلق فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وہاب ریاض 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے ، کوشش کی ہے اچھی ٹیم بنائیں اور اس بار دوبارہ چیمپئین بنیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فاسٹ با ﺅلرز کا بہت ٹیلنٹ ہے ۔حسن علی اپنی ٹیم تبدیل کرنا چاہ رہے تھے، ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔اس مو قع پر پشاور زلمی کے آنر جاوید آفریدی نے کہا کہ بھارتی آئی پی ایل یو اے ای میں کروا رہے ہیں ۔ہم پورا پی ایس ایل یہاں کھیل رہے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ فینز کو گراونڈز میں آنے کی اجازت ہو ۔ پی سی بی کے ساتھ لمبے عرصے کے لئے ہیں۔ پشاور میں میچز کروانے کا پلان تھا، کافی اچھے اسٹیڈیم بن رہے ہیں، پشاور میں میچز کروانا وقت کی ضرورت ہے ۔کوویڈ کی وجہ سے دبئی میں بھی کروانے پر بات چیت ہوئی تھی۔