انڈونیشیا کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قونصل جنرل توتوک پریانامتو کو ایک ہفتے قبل سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے تعینات قونصل جنرل انتقال کر گئے۔قونصل جنرل توتوک پریانامتو کے انتقال کی تصدیق انڈونیشیائی سفارتخانے نے کردی ہے۔ قونصل جنرل 3 سال سے کراچی میں تعینات تھے، مرحوم قونصل جنرل کے جسد خاکی کو سردخانے منتقل کردیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشین قونصل جنرل عارضہ قلب میں مبتلا تھے، انہیں ایک ہفتے قبل سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑتی گئی۔ این او سی جاری ہونے کے بعد مرحوم کی میت انڈونیشیا منتقل کی جائے گی۔