این اے 148 ملتان: فارم 45 کی تصدیق کے بعد یوسف رضا گیلانی کی برتری میں اضافہ، جیت برقرار

Feb 10, 2024 | 21:59:PM
 این اے 148 ملتان: فارم 45 کی تصدیق کے بعد یوسف رضا گیلانی کی برتری میں اضافہ، جیت برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان سے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی کی جیت پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بیرسٹر تیمور ملک کی درخواست پر فارم 45 کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کی کی برتری 293 سے بڑھ کر 330 ہوگئی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان سے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی کی جیت پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار بیرسٹر تیمور ملک کی درخواست پر آر او آفس میں فارم 45 کو تصدیق کرنے کا عمل 7 گھنٹے تک جاری رہا، بیرسٹر تیمور ملک اور سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم کے ساتھ ان کی وکلاء ٹیم بھی آر او آفس میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل، ٹوٹل کتنی سیٹیں ہو گئیں ؟

فارم 45 کی تصدیق کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی 67377 ووٹوں سے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تیمور ملک 67047 ووٹوں کے ساتھ بدستور دوسرے نمبر پر ہی ہیں۔

دوسری جانب این اے 148 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر آر او نے فیصلہ سناتے ہوئے امیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں، آر او کے مطابق فارم 45 کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، امیدواروں کی موجودگی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز بھی کھولے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 148 میں سید یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار بیرسٹر تیمور ملک سے 293 ووٹوں سے جیتے تھے، اب فارم 45 کی تصدیق کے بعد یوسف رضا گیلانی کی کی برتری 293 سے بڑھ کر 330 ہوگئی ہے ، این اے 148 کا فارم 49 جاری کردیا گیا ہے۔