انسداد دہشت گردی عدالت کا شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم

Feb 10, 2024 | 11:28:AM
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی اور وقفے کے بعد سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں:  نیوٹن آف غزہ:  15 سالہ بچے نے خیمے میں بجلی پیدا کرکے سب کو حیران کردیا

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کیسز سے متعلق سماعت چل رہی تھی۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 56 میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد صرف 5 ہزار 725 ووٹ حاصل کر سکے۔