نگران حکومت کا پنجاب کی 18 شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Dec 10, 2023 | 22:47:PM
نگران حکومت کا پنجاب کی 18 شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران حکومت پنجاب نے صوبے کی 18 سڑکوں پر ٹول ٹیکس لگا دیا۔

نگران کابینہ کے اجلاس میں عوام سے  ٹول پلازہ لینے کی منظوری دے دی گئی، پنجاب میں 18 سڑکوں پر عوام سے ٹول پلازہ لیا جائے گا، قصور روڈ، ساہیوال، پاکپتن، چیچہ وطنی کی سڑکوں پر ٹول ٹیکس لگا جائے گا اور بہاولپور تا حاصل پور چشتیاں تک، گجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کی شاہراہوں پر بھی ٹول ٹیکس وصولی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے شہر میں دھماکہ، افسوسناک خبر آ گئی

قبل ازیں حمزہ شہباز کے مختصر دورے حکومت میں یہ ٹول ٹیکس ختم کیا گیا تھا، محکمہ خزانہ اور مواصلات پنجاب ٹول ٹیکس کی حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔