آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

Dec 10, 2023 | 12:37:PM
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

شہر کی فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 209 ریکارڈ کی گئی۔ فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 350ریکارڈ، کینٹ پولوگراؤنڈ میں آلودگی کی شرح389ریکارڈ، ایچی سن کالج کےاطراف شرح389ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح392ریکارڈ جبکہ جوہرٹاؤن 401، فداحسین ہاؤس میں شرح333ریکارڈ کی گئی ہے۔

درجہ حرارت میں نمایاں کمی،

مزید پڑھیں:  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔