ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

Dec 10, 2022 | 19:35:PM
محکمہ موسمیات، پیشگوئی، بیشتر علاقوں، مطلع، جزوی ابر آلود، موسم سرد
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود موسم سرد رہے گا،بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلوداورموسم سرد رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میںمطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہے گا ،جبکہ چترال، دیر، کوہستان، سوات اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش ا ور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا ،مری ،گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، فیصل آباد، اوکاڑہ،ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اورملتان میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شام یا رات کے دوران کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، سکھر ، لاڑکانہ اور گردو نواح میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا، یہ اٹل ہے ،مونس الٰہی