وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بڑا قدم اٹھالیا

Dec 10, 2022 | 11:19:AM
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے اراضی 500 سے بڑھا کر 700 کنال کرنے کی منظوری دیدی
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے اراضی 500 سے بڑھا کر 700 کنال کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری اور وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لاہور میں صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے زمین الاٹ کرنے کی منظوری دیدی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کیلئے 700 کنال اراضی مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ روڈا ایریا میں صحافی کالونی فیز ٹو بنایا جائے گا، سات سو کنال اراضی پر صحافی کالونی فیز ٹو میں صحافیوں کیلئے چھت کا خواب پورا ہوگا، لاہور پریس کلب کے ملازمین کو بھی 5،5 مرلے کے پلاٹس دئیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ممبر شپ نہ رکھنے والے بیمار اور معذور صحافیوں کو بھی فیز ٹو میں 5، 5 مرلے کے پلاٹس دیں گے، وفات پا جانے والے صحافیوں کی فیملیز کو بھی فیز ٹو میں پلاٹس دیں گے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کا مسئلہ جلد ازجلد حل کیا جائے گا، صحافی کالونی ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو ہدایت دی ہے۔