بچے کو گود میں اٹھائے شخص پر پولیس نے ڈنڈے برسا دیئے۔۔ ویڈیو وائرل

Dec 10, 2021 | 23:16:PM
اترپردیش، پولیس، بچے ،گود، ڈنڈے
کیپشن: بچے کو گود میں اٹھائے شخص پر پولیس نے ڈنڈے برسا دیئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی اتر پردیش پولیس کا غیر انسانی چہرہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس اہلکار نے بچے کو گود میں لئے ہوئے ایک شخص پر لاٹھیاں برسائیں۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جو  اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے اور تنقید کے بعد اس معاملے پر یوپی پولیس کی وضاحت بھی سامنے آئی ہے۔

بھارت کے اردو روزنامہ کی ویب رپورٹ کے مطابق  اتر پردیش کے کانپور دیہی علاقوں میں پولیس کی بربریت کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس نے ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے شخص پر لاٹھیاں برسانی شروع کردی۔ یہ واقعہ کانپور کے دیہی علاقے اکبر پور کے ضلع ہسپتال کے سامنے پیش آیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف لاٹھیوں سے حملہ کیا بلکہ اس کے بچے کو بھی چھیننے کی کوشش کی۔  پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس شخص نے ایک انسپکٹر کے ہاتھ پر کاٹا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینئر پولیس افسران نے کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ویڈیو میں نوجوان کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’’بچے کو لگ جائے گی‘‘۔ جب کہ پولیس والے اس کا پیچھا کرتے ہیں اور کچھ اہلکار بچے کو زبردستی گھسیٹ کر اس سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران نوجوان کہہ رہا ہے کہ یہ اس کا بچہ ہے اور اس کی ماں بھی نہیں ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان کانپور کے دیہی علاقوں میں اکبر پور کے ضلع ہسپتال کا ملازم ہے ۔ کانپور دیہات کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ گھنشیام چورسیا نے کہا کہ کچھ لوگ علاقے میں افراتفری پھیلا رہے تھے، ہسپتال کی او پی ڈی بند کررہے ہیں اور مریضوں کو ڈرا رہے ہیں۔ ہم نے انہیں روکنے کے لیے معولی طاقت کا استعمال کررہے تھے۔ اسی دوران ایک سینئر پولیس افسر ارون کمار سنگھ نے اعتراف کیا کہ نوجوانوں پر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص ہسپتال میں تعمیراتی کام کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب پولیس نے مداخلت کرکے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے ایک پولیس انسپکٹر کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: طلحہ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیت لیا