اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کرونگا:عبدالقدوس بزنجو

Dec 10, 2020 | 10:08:AM
اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کرونگا:عبدالقدوس بزنجو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو  نے کہا ہے  کہ آئینی طور پر اپوزیشن کے استعفوں سے اسمبلیوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اسمبلی اراکین کے استعفیٰ آئے تو انہیں ابتدائی طور پر قبول نہیں کروں گا  تاہم بعد میں قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےسپیکر بلوچستان اسمبلی نے  کہا کہ ملک کے معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، منتخب حکومت پانچ سال مکمل کر، اپوزیشن نے استعفیٰ دے دیئے ہیں لیکن انکے پاس اکثریت نہیں ہے،امید ہے کہ اپوزیشن اپنی پرامن احتجاجی تحریک جاری رکھے اور عوامی مسائل پر بات کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا رخ کرے۔

سپیکر بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ بلوچستا ن اسمبلی میں اپوزیشن کا بہترین کردار رہا ہے لیکن حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے اپوزیشن بھی مایوسی کا شکار ہے جس پر وزیراعلیٰ کو ذاتی طور پر بھی آگاہ کیا ہے کہ حکومتی وزراء کی اسمبلی میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مثبت ڈائیلاگ شروع کرے جبکہ جو بھی حکومت آئے اسے پانچ سال مکمل کرنے دیئے جائیں اور آئندہ انتخابات میں عوام پر فیصلہ چھوڑا جائے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں۔