محمد خان بھٹی کے گرد گھیرا تنگ ، اینٹی کرپشن نے ایک اور انکوائری شروع کر دی

Aug 10, 2023 | 16:20:PM
محمد خان بھٹی کے گرد گھیرا تنگ ، اینٹی کرپشن نے ایک اور انکوائری شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں کلیم اختر)اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلی  پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف ایک اور انکوائری کھول لی۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد خان بھٹی پر پیسے لیکر مختلف تعلیمی اداروں میں قائم مقام وائس چانسلرز تعینات کرنے کا الزام  ہے ، اینٹی کرپشن ریجن اے نے پیسے دیکر قائم مقام وائس چانسلر بننے والے 2پروفیسرز سے جواب مانگ لیا، پروفیسر ممتاز انور چودھری اور پروفیسر ساجد نذیر کو 16 اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ؎

یہ بھی پڑھیں:فن تعمیر کا شاہکار،خوبصورتی اور پرسکون فضا کا حامل گوبائی ٹاؤن دنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز بن گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر ممتاز انور چودھری نے یونیورسٹی آف جھنگ میں پیسے دیکر تعیناتی کرائی، پیسے دیکر تعینات ہونے والے پروفیسر ساجد اس وقت بھی یونیورسٹی آف کمالیہ میں قائم مقام وائس چانسلر ہیں۔