بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ ناکام، پولیس نے خاتون سمگلر کو گرفتار کر لیا

Aug 10, 2023 | 11:54:AM
 بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ ناکام، پولیس نے خاتون سمگلر کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری)لیاقت آباد پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے  خاتون سمگلر  کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ۔

 ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ایک ملزمہ کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 17 پیکٹ چرس برآمد ہوئی ہے ، جن کا وزن تقریباً20 کلو  ہے ۔
ایس ایس پی معروف عثمان کا مزید کہنا تھا کہ لیاقت آباد پولیس نے وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ملزمہ ڈرگ پیڈلر  ہے جس کی شناخت علینہ زوجہ بابر علی کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمہ کے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت تقریباً11 لاکھ بنتی ہے، گرفتار ملزمہ کا تعلق ڈسٹرکٹ باغ آذاد کشمیر سے جبکہ ملزمہ اسوقت کراچی میں چکرا گوٹھ میں رہائش پذیر تھی، گرفتار ملزمہ ڈرگ پیڈلنگ کا کام کرتی تھی جسکے اسے فی پیکٹ 8 ہزار روپے ملتے تھے، 
ملزمہ نے دورانِ انٹیروگیشن مزید انکشافات کیے ہیں جس کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔