معروف اداکارہ ڈورین مینٹل 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

Aug 10, 2023 | 09:54:AM
 معروف اداکارہ ڈورین مینٹل 97 سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ڈورین مینٹل 97 سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی سیریز ”ون فٹ ان دی گریو“ میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ڈورین مینٹل 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

واضح رہے کہ مینٹل نے ”ون فٹ ان دی گریو“ میں جین وار بوائز کا کردارادا کیا اور وہ ڈاکٹرز اور کورونیشن سٹریٹ میں بھی نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: اہم یورپین ملک کا صدارتی امیدوار انتخابی ریلی کے دوران قتل

اُنہوں نے نیشنل تھیٹر میں ”ڈیتھ آف اے سیلزمین“ میں اپنے کردار کیلئے 1979 میں اولیور ایوارڈ بھی جیتا تھا۔