صدر علوی کو عدالتی اصلاحاتی بل پر پہلے ہی دستخط کر دینے چاہیے تھے ، رانا ثنا اللہ

Apr 10, 2023 | 20:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ اصلاحات بل پر صدر عارف علوی کو پہلے ہی دستخط کر دینے چاہیے تھے ۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ سو موٹو کے نام پر جو کھلواڑ ہوا ہے مختلف مواقعوں پر اس کیخلاف اپیل کا حق ہونا چاہئے، اس بل سے بینچ فکسنگ کے حوالے سے جو الزامات ہیں جس سے عدلیہ کمزور ہو رہی ہے وہ بھی ختم ہو جائیں گے،یہ بل سے عدلیہ کی آزادی اور اس کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ اب یہ بل دوبارہ صدر کو بھجوایا جا رہا ہے وہ دستخط نہیں بھی کرتے تو 10 دنوں بعد یہ قانون کا درجہ حاصل کر لے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی؛ملک بھر میں ایک ہی وقت میں الیکشن کرانے کی قرارداد منظور
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا خط آج موصول ہوا ہے ،الیکشن کمیشن کے حوالے سے قانون سازی بہت جلد ہو جانی چاہئے،اس خط پر مشاورت ہو گی اور بہت جلد ان کی تجاویز پر قانون سازی ہو جائے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے ،عمران خان عجیب انسان ہے حکومت میں تھا تو اپوزیشن سے بات نہیں کرتا تھا اور اب اپوزیشن میں ہے تو حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی