بیساکھی کا تہوار: بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

Apr 10, 2023 | 15:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے ہوئے تقریبا 23 سو سکھ یاتریوں نے شیخوپورہ میں گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کیا۔

گوردوارہ سچا سودا پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت گودوارہ پربندھک کمیٹی اورضلعی انتظامیہ کے افسران نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔

سکھ یاتریوں نے گوردوارہ میں اپنے قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی ان کے کھانے پینے سمیت میڈیکل کیمپ کے بھی بہترین انتظامات کیے گیے تھے۔ 

مزید پڑھیں: سفارتی تعلقات کی بحالی: ایران اپنا وفد سعودی عرب بھیجے گا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سکھ جتھہ لیڈر سردار امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ گوردوارہ سچا سودا میں ان کا  شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان انکا دوسرا گھر ہے اسکی سلامتی خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔

 بھارتی جتھہ لیڈرکا کہنا تھا کہ جب بھی وہ پاکستان آئے پہلے سے بڑھ کر ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی طرف سے اچھے انتظامات پائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے شکر گزار ہیں جن کی خصوصی ہدایت پرسکھ یاتریوں کے لیے سپیشل انتظامات کیے گیے ہیں۔