مرغے کا مالک پر حملہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے دوران مرغے نے مالک پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔
میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے دوران جیسے ہی سیٹی بجی مرغے نے حریف مرغے کو چھوڑ کر مالک پر ہی دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغا اپنے مالک کے پیر پر چونچیں مار رہا ہے جبکہ مالک اس سے خود کو چھڑانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
مرغا چونچیں مار مار کر مالک کے پاؤں کو زخمی کردیتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں 2021 سے غیرقانونی طور پر مرغوں کی لڑائی کروائی جارہی ہے جبکہ حکام سے اسے بند کردیا تھا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے یا نہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغے کے مالک کو کچھ لوگ اٹھا کر طبی امداد کے لیے پنڈال سے باہر لے گئے جبکہ اس دوران مرغوں کی لڑائی بھی روک دی گئی۔