سی ٹی ڈی کی کارروائی، سابق وزیرداخلہ پنجاب کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشتگرد ہلاک

Apr 10, 2021 | 23:10:PM
سی ٹی ڈی کی کارروائی، سابق وزیرداخلہ پنجاب کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی کارروائی میں سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشتگردمارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے اٹک میں کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا، سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت نیاز کے نام سے ہوئی ہے،دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہواجبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد24 سے زائد افراد کا قاتل تھا،ہلاک دہشتگرد نے 2015 میں کرنل شجاع خانزادہ پر حملہ کی منصوبہ بندی کی تھی ،حملہ میں کرنل شجاع خانزادہ نے جام شہادت نوش کیاتھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب میں دہشتگرد سہیل کے بعد دہشتگردنیاز دوسرے نمبرپر انتہائی مطلوب تھا،دہشتگرد نیاز کے سر کی قیمت60 لاکھ روپے رکھی گئی تھی ۔