عوام کیلئے خوشخبری: پرویز الہٰی کا بڑا فیصلہ

Sep 09, 2022 | 09:26:AM
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سے پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی، جس میں پنجاب می احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سے پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی، جس میں پنجاب می احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پرویز الہٰی نے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت فی خداندان ماہانہ سبسڈی میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندان آٹا، گھی اور دالیں مارکیٹ سے 40 فیصد سستی خرید سکیں گے۔ پرویز الہٰی نے احساس راشن رعایت پوگرام کا اجرا جلد کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام چلنے والے فلاح اداروں میں رہائش پذیر بچوں، بچیوں اور بزرگوں کےلئے کھانے کی فی کس رقم دوگنا کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور کھانے کے معیار و مقدار کو بہتر بنانے کے لئے فلاحی اداروں میں رہائش پذیر افراد کے لئے کھانے کی فی کس رقم میں اضافہ کیا ہے، احساس بل پنجاب اسمبلی میں جلد پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب احساس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں خواتین کےلئے ویلفیئر پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے، پیدائشی نقائص سے بچاؤ کے لئے حاملہ خواتین کو وظائف دیئے جائیں گے۔

پرویز الہی نے سپیشل سرکاری ملازمین کے لئے نئی ہاؤسنگ پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل سرکاری ملازمین کے لئے ہاؤسنگ الاٹمنٹ پالیسی کے تحت 5 فیصد ہارڈ شپ کوٹہ مختص کیا جائے گا، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سپیشل افراد کو سبسڈی دینے کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کےلئے میڈیکل ریلیف مشن کو پنجاب سے روانہ کر دیا۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ 296 ڈاکٹرز، نرسز اور ڈسپنسرز جذبہ خیر سگالی کے تحت سندھ و بلوچستان بھیجے جا رہے ہیں۔