اسرائیل کا30 بلین ڈالرغیرملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان

Oct 09, 2023 | 12:40:PM
اسرائیل کا30 بلین ڈالرغیرملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اطلاعات کے  مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں بینک آف اسرائیل نےپہلی بار 30 بلین ڈالرغیرملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کیا ہے۔

بینک آف اسرائیل کا کہنا ہےکہ صورتحال اور مارکیٹس کا جائزہ لیتے رہیں گے اور صورتحال کے مطابق تمام دستیاب طریقہ عمل کے ساتھ کام کریں گے،سوئپ میکنیزم کے ذیعے مارکیٹ میں 15 بلین ڈالر تک لیکویڈٹی فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ  بینک آف اسرائیل کے اعلان سے قبل اسرائیلی کرنسی کی قدر ساڑھے7 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی جب کہ بینک آف اسرائیل کایہ اقدام حماس کےحملوں کے دوران کرنسی کی گرتی قدر سنبھالنے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی،ریٹ مزید گر گیا