” واپسی کا کوئی راستہ نہیں“ بلوچستان کے ناراض ارکان کا مائنس جام کمال پر اتفاق

Oct 09, 2021 | 19:00:PM
مائنس ون فارمولے پر متفق، جام کمال، استعفے تک واپسی، کوئی راستہ ممکن نہیں
کیپشن: بلوچستان اسمبلی کے ناراض ارکان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ناراض ارکان مائنس ون فارمولے پر متفق ہو گئے،ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کے استعفے تک واپسی کا کوئی راستہ ممکن نہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کے ناراض اراکین کا سعید احمد ہاشمی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سپیکر قدوس بزنجو ، جان محمد جمالی ، سردار صالح بھوتانی اورپارٹی کے سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ اور تمام ناراض ارکان شریک ہوئے۔اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ناراض ارکان نے مائنس ون فارمولے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان اسمبلی اجلاس بلا کر وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہیں۔ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال اکثریت کھو بیٹھے ہیں، انہیں 40 ارکان کی حمایت حاصل تھی، دس ارکان کے استعفوں کے بعد جام کمال کے پاس اکثریت ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سب سے بڑی اشتہاری کمپنی کا آرین کی ضمانت منسوخی کے بعد شا ہ رخ کو بڑا جھٹکا