گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری , محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Nov 09, 2023 | 19:29:PM
 گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری , محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیراوربالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ  چند مقامات پر ژا لہ باری کی پیشگوئی کردی، جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع اوربعض  مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے,خیبرپختونخوا میں بٹگرام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور پشاور میں تیز ہواؤں   اور گرج چمک کے ساتھ بارش   اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان  ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب میں  مری، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،  منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،  شیخوپورہ ، اوکاڑہ، قصوراور حافظ آباد  میں صبح کے اوقات میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،  صبح کے اوقات میں اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو مظفرگڑھ سے بڑی کامیابی مل گئی
بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں   مو سم سرد اور خشک رہے گا،کشمیر  اورگلگت بلتستان میں مطلع  ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہا ڑ وں پر بر فباری کا امکان ہے تاہم  کشمیر میں   چند مقامات پر ژا لہ باری  بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب مری میں اچانک تیز بارش شروع ہوگئی،بارش کے ساتھ سردی نے دستک دیدی،بارش نے جل تھل ایک کر دیا،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش وقفہ وقفہ سے 24 گھنٹےجاری رہےگی۔