پاکستان اور چین کی بحری افواج کی مشترکہ بحری مشقیں ’سی گارڈئینز‘ کا آغاز

Nov 09, 2023 | 17:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی حربی مشق سی گارڈئینز 2023 کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سی گارڈئیںز سلسلے کی تیسری مشق شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی جا رہی ہیں،چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس بارسی گارڈئینز کا محور بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پرہوگا۔انہوں نے کہا کہ  دونوں ملک اپنی اسٹرٹیجک شراکت داری اور روایتی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں،پاکستان اور چین کے درمیان حربی تربیت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سی گارڈئِنش مشقوں کا آغاز 2020 میں ہوا تھا،پہلی سی گارڈئِنز مشق بحیرہ عرب جبکہ دوسری جولائی 2022 میں شنگھائی کے قریب منعقد کی گئی.

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کو بھی گرفتار کر لیا گیا