خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے اچھی خبر آگئی

Nov 09, 2023 | 13:17:PM
 خواتین پولیس اہلکاروں کو الیکٹرک سکوٹیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )  پنجاب حکومت نے خواتین پولیس اہلکاروں کو الیکٹرک سکوٹیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پو لیس حکام  کے مطابق خواتین اہلکاروں کو گشت، سرکاری امور کیلئے سکوٹیاں فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب بھر کیلئے 3 کروڑ کی لاگت سے 150 سکوٹیاں خریدی جائیں گی۔دفتری امور نمٹانے، خواتین کو مختلف معاملات کے حل کیلئے سکوٹیاں دی جائیں گی۔

پولیس حکام  کے مطابق مارکیٹ میں ای سکوٹی کی قیمت اڑھائی سے 3لاکھ روپے ہے۔ خواتین اہلکاروں کو سکوٹی کی باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی آج اور کل مارکیٹس کھولنے کی اجازت

خواتین اہلکاروں کیلئے سکوٹیاں خریدنے کیلئے فنڈز فراہمی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نے خواتین اہلکاروں کیلئے سکوٹی خریدنے کیلئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی تھی۔