سموگ کو روکنے کیلئے پنجاب میں لاک ڈاؤن

Nov 09, 2023 | 09:01:AM
  سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کے 8 شہروں میں آج سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کے 8 شہروں میں آج سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

سموگ کے باعث پنجاب کے آٹھ شہروں میں آج سے اتوار تک تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، سینما اور جم بند رہیں گے۔ فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پولی تھین بیگ اور چمڑہ جلانے پر پابندی عائد ہوگی۔

میڈیکل سٹورز، فارمیسیز، پٹرول پمپ، تندور، بیکریاں اور ڈیری شاپس وغیرہ کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔

پابندی کا نفاذ لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور میں ہوگا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10 نومبر کو بینک بھی بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: چار روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کل سے شروع ہوگا

اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔