کم آمدنی والے گھرانوں کو بچوں کی شادی پر معاشی مشکلات 

May 09, 2023 | 12:52:PM
 بچوں کی شادی کرنیوالے شہری فرائض کی ادائیگی کیلئے پریشان۔ ون ڈش چکن مینو کےاخراجات میں 200 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس) بچوں کی شادی کرنیوالے شہری فرائض کی ادائیگی کیلئے پریشان ہیں، ون ڈش چکن مینو کےاخراجات میں 200 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ 

جس سے 100 افراد کے ون ڈش چکن مینو کا خرچہ ڈیڑھ لاکھ ہوگیا۔ اس سے قبل 100 افراد کے ون ڈش چکن مینو کا خرچہ 50 ہزار تھا۔ 

مزید پڑھیں:  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ٹھہراؤ برقرار

شہریوں کے ساتھ پکوان سنٹرکے کاروباری افراد بھی پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 200 والا چکن 700 روپے، 200 والا کلو چاول 460 روپے فی، 12 کلو چکن قورمہ کی دیگ 13 ہزار روپے اور 12 کلو چکن بریانی کی دیگ 20 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب اسی مسئلے کے پیش نظر پاکستان میں  اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان پر مردم شماری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہر گھر اچھے رشتے کی تلاش میں ہے۔ ہر گھر اس مسئلے کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ پاکستان میں 22 ملین نوجوان مرد و خواتین رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔