حکومت کا شہباز شریف کی رہائی کیخلاف عدالت  جانےکا فیصلہ  

May 09, 2021 | 15:32:PM
حکومت کا شہباز شریف کی رہائی کیخلاف عدالت  جانےکا فیصلہ  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے شہباز شریف کی رہائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری  نے کہا کہ ہمیں عدالتی فیصلوں پر احترام ہے مگر اس فیصلے پر ہمارے پاس قانونی حقوق موجود ہیں۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں عدالت کو درست طریقے سے بات بتائی نہیں گئی، حکومت اس عدالتی حکم کیخلاف اپیل کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے لندن میں چار اپارٹمنٹس کی مالیت ایک ارب پاونڈ ہے، ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، یہ لڑائی عمران خان نے نہیں پوری قوم نے لڑنی ہے، شہباز شریف کو باہر نہیں بھیجنا چاہتے، ان کے خلاف مقدمات حتمی نتائج تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کاتاثر غلط ہے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم بلیک لسٹ کا ہے، ان کا نام پی این آئی لسٹ میں ہے۔انہوں نے کہا عدالتی معاملات عدالت میں ہی طے ہوں گے، نیا ورکنگ ڈے آیا تو عدالتی آپشن پر کام کریں گے جہاں چاہیے جا کر ٹکریں ماریں یہ ثبوت ختم نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلقات مزید مضبوط،عمران خان کادورہ اہمیت کاحامل ہے:سعودی وزیرخارجہ