لکی مروت ۔ پولیس موبائل پر شرپسندوں کا حملہ۔ اے ایس آئی شہید۔ 2 دہشتگرد ہلاک

May 09, 2021 | 11:44:AM

( 24نیوز) لکی مروت میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کے حملے کے دوران اے ایس آئی شہید جبکہ کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی پشاور انڈس ہائی وے پر  دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہ خان شہید جبکہ ایلیٹ فورس کانسٹیبل انواراللہ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فرار ہوتے دہشت گردوں کا تعاقب کیا جس میں فائرنگ  کےتبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہو سکی، شرپسند موٹرسائیکل پر سوار تھے جنہوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا: شاہ محمود
 

مزیدخبریں