سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا: شاہ محمود

May 09, 2021 | 11:28:AM
 سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا: شاہ محمود
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور اعتدال کے ابلاغ کے پابند ہیں۔دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے پرعزم ہیں۔

سعودی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاک سعودیہ تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور ایک دوسرے پر اعتماد پر مبنی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی پاکستان رابطہ کونسل دونوں ملکوں کو اعلیٰ سطح پر زیادہ قریب کرے گی، سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ اسلام کو انتہا پسندمذہب کے طور پر پیش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ