این اے 249 ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، نتیجہ کیا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

May 09, 2021 | 00:01:AM
این اے 249 ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، نتیجہ کیا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ، غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل15656ووٹ لےکرپہلانمبر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل14747دوسرے نمبر پرہیں، پیپلزپارٹی کے امیدوارکودوبارہ گنتی میں 909ووٹ کی برتری حاصل ہے۔
غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک کے نذیر کمالوی نے 10668،پی ایس پی مصطفی کمال نے8728،تحریک انصاف کے امجد افریدی نے8681ووٹ حاصل کئے۔ ایم کیو ایم کے حافظ مرسلین نے 7007ووٹ حاصل کئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ بلدیہ کے ساتھیوں کومبارک آباددیناچاہتاہوں،چیئرمین بلاول بھٹو،آصف زرداری اورفریال تالپورکومبارک آباد پیش کرتاہوں، پی پی رہنما نے کہاکہ مخالفین جسے نا ممکن سمجھ رہے تھے اسے ممکن کردکھایا پی پی کی قیادت بلدیہ کے عوام کی امیدوںپرپورااترےگی ۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ بلدیہ کے دیرینہ مسائل حل کرینگے جب ن لیگ کے لوگوں کوپتاچلاکہ انتخابی سرگرمی مشکوک ہے تب انہوں نے الزام لگائے ن لیگ کوشکایت تھی ریٹرننگ آفیسر کودرخواست دیتے ۔
انہوں نے کہاکہ جب دوبارہ گنتی کاالیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاتوہم نے بھی دوبارہ گنتی کےلئے ہامی بھری،انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل نے کہاتھااگرپی پی جیتی تومٹھائی لے کرسعیدغنی کے گھرجاﺅنگا ،اب میں مفتاح اسماعیل کے گھرمٹھائی بھجوادونگا ۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کوتوشرم آناچاہئے، پی ٹی آئی پانچویں نمبرپرآئی ہے، پی ٹی آئی کوڈوب کرمرجاناچاہے اس حلقے کے لوگوں نے پی ٹی آئی کوحقیقت دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے249 : تیسرے دن دوبارہ گنتی کے دوران مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے؟جانیے