موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی لیسکو سسٹم پر بجلی کی طلب میں اضافہ ہونے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی حدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، لیسکو کی ڈیمانڈ 2780 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، این پی سی سی سے فراہمی 2700 میگاواٹ ہونے لگی ہے جبکہ چند روز میں لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب میں 600 میگاواٹ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔