یوکرین نے روس کے دو اہم مطالبات مان لئے

Mar 09, 2022 | 13:31:PM
یوکرین نے روس کے دو اہم مطالبات مان لئے
کیپشن: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے دو اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے کہا کہ  میں یہ سمجھ چکا ہوں کہ نیٹو یوکرین کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا مزید مطالبہ نہیں کریں گے، یوکرین آزادی کا اعلان کرنے والے اپنے دو علاقوں کی قانونی حیثیت پر بھی سمجھوتے کیلئے تیار ہے جنہیں روس آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرچکا ہے۔

یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ  نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر پہلے ہی ٹھنڈا پڑ چکا ہوں، میں یہ سمجھ چکا ہوں کہ نیٹو یوکرین کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، نیٹو متنازع معاملات سے خوفزدہ ہے، اسے روس کا سامنا کرنے سے ڈر لگتا ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے ملک کا صدر ہونا گوارا نہیں کریں گے جو کسی چیز کیلئے گھٹنوں پر بیٹھ کر کسی سے بھیک مانگے۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت کو بڑا جھٹکا۔ایک ساتھ کتنے رہنمائوں کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

یوکرینی صدر نے روس کے دوسرے اہم مطالبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ علیحدگی پسند تحریک والے علاقوں کے معاملے پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وہ صرف ان علاقوں میں سکیورٹی کی ضمانت چاہتے ہیں۔ لوہانسک اور دونیتسک کو روس کے علاوہ کسی اور ملک نے تسلیم نہیں کیا لیکن ہم اس پر بات کر سکتے ہیں کہ مستقبل میں یہ علاقے کیسے اپنا انتظام چلائیں گے\

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ان علاقوں میں موجود وہ لوگ جو یوکرین کا حصہ رہنا چاہتے ہیں وہ وہاں کیسے زندگی گزاریں گے؟ اور یوکرین میں موجود وہ لوگ جو ان علاقوں کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں وہ کیا کہیں گے؟ لہٰذا یہ معاملہ محض ان  علاقوں کو تسلیم کرنے سے زیادہ پیچیدہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کیمرون ڈیاز نے اپنا منہ نہ دھونے کی وجہ بتا دی