وزیراعظم نے پنجاب میں انتظامی طور پر بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ، حکومتی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کے بعد پنجاب میں انتظامی طور پر بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے متعلق مشاورت کی گئی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کیلئے اتحادیوں کواعتمادمیں لینے کافیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کاعہدہ کسی بھی اتحادی جماعت کودینے پربھی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم نے پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی شریک ہوئے، ذرائع اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر اور شفقت محمود بھی شریک ہوئے۔