حکومت نے غریب عوا م کیلئے خزانے کے منہ کھو ل دئیے

Mar 09, 2021 | 22:12:PM
حکومت نے غریب عوا م کیلئے خزانے کے منہ کھو ل دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)حکومت کی جانب سے چھ ارب 37 کروڑ روپے کا رمضان پیکج تیار جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر 19 بنیادی ضرورت کی اشیا پر 50 روپے تک کی رعایت دی جائے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر چائے کی پتی 50 روپے، گھی 43 ، چینی 40 اور آٹا ساڑھے 30 روپے تک سستا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے، مسور کی دال 30 روپے، چنے کی دال 15 روپے،سفید چنے 25 روپے، مونگ اور ماش کی دال 10 روپے فی کلو سستی کی جائے گی۔
رمضان پیکج کے تحت مشروبات اور دودھ کی قیمت میں 20 روپے ، بیسن اور کھجور کی قیمت میں 10 روپے اور چاول کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی کی جائے گی۔